مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈٖیا سے نقل کیاہےکہ سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، لاہور اور سرگودھا کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ کالعدم تنظیم کا منصوبہ ناکام بنا کر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے لاہور سے پانچ اور سرگودھا سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ لاہور سے گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں محمد لقمان شاہد، سید انس وقار، ثناءاللہ، سلیمان خان اور نجیب اللہ شامل ہیں۔سرگودھا آپریشن کے دوران تین دہشت گرد گرفتار ہوئے جن میں ارشاد اللہ، محمد طاہر اور سلیم شامل ہیں۔
گرفتار دہشت گردوں سے بم، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اسلحہ اور کالعدم تنظیم کی فنڈنگ کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد سے 382 کومبنگ آپریشن کیے، کومبنگ آپریشن کے دوران 18 ہزار 20 افراد کو چیک کیا گیا جن میں 59 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔
آپ کا تبصرہ